ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں گرام پنچایت انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ٹکر؛ دو سے چھ پر پہنچی بی جے پی حمایتی صدور کی تعداد

بھٹکل میں گرام پنچایت انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی کے درمیان ٹکر؛ دو سے چھ پر پہنچی بی جے پی حمایتی صدور کی تعداد

Sat, 13 Feb 2021 19:37:21    S.O. News Service

بھٹکل 13 فروری  (ایس او نیوز)  جمعرات کو بھٹکل تعلقہ کے آٹھ گرام پنچایتوں میں صدر اور نائب صدر کا انتخاب عمل میں آیا تھا جبکہ اگلے دن جمعہ کو بقیہ آٹھ گرام پنچایتوں میں صدر اور نائب صدر کا انتخاب کیا گیا جس میں  پانچ پنچایتوں میں بی جے پی حمایتی ممبران  ان عہدوں پر قابض ہوگئے، جبکہ صرف تین  پنچایتوں میں کانگریس حمایتی  صدر اور نائب صدر منتخب ہوئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  یلوڈی کاوور اوربیلکے میں کانگریس حمایتی ممبران کی اکثریت تھی اور سمجھا جارہا تھا  کہ ان دونوں پنچایتوں میں کانگریس کی حمایت کرنے والے ممبران صدر اور نائب صدر منتخب ہوں گے، مگر اس کے برعکس یہاں بی جے پی کے حمایتی ممبران صدر اور نائب صدر منتخب ہوئے۔  بی جےپی حمایتی اکثریت والی  پنچایتوں  بیلکے، کونار، مُٹھلی اور ماوین کوروے   میں  حسب توقع  بی جے پی حمایتی ممبران جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

  یاد ہوگا کہ جمعرات کو   ہیبلے پنچایت میں بھی کانگریسی حمایتی ممبران کی اکثریت کے باوجود بی جےپی  حمایتی صدر اور نائب صدر کا انتخاب عمل میں آیا تھا ا س طرح امسال کے گرام پنچایت انتخابات میں جملہ 16  سیٹوں میں نو سیٹوں پر   کانگریس کے حمایت یافتہ ممبران اور چھ پنچایتوں میں  بی جے پی کے حمایت یافتہ ممبران کو کامیانی ملی ہے۔اسی طرح  ایک  آزاد اُمیدوار  بھی اس بار صدارتی عہدہ پانے میں کامیاب ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے پہلے 2018 میں ہوئے گرام پنچایت انتخابات میں بھٹکل تعلقہ میں  بی جے پی کی حمایت میں صرف ایک  سیٹ تھی، اب یہ  تعداد بڑھ کر  چھ ہوگئی ہے۔

آٹھ گرام پنچایتوں کے لئے منتخب ہونے والے صدر اور نائب صدر کے نام اس طرح ہیں:

Panchayat Name President Vice president
Yalwadikawoor Laxmi Narayan Naik Kavya Krishna Naik
Belke Shanti Sukran Mane Rama Jatappa Naik
Muttalli Sheshgiri Naik Jaishri Naik
Mundalli Nagappa Naik Verunik Luyis
Haduvalli Nagamma Naik Shridhar Manju Shetty
Marukeri Masti Gonda Nagveni Gonda
Mavinkurwe Sumitra Gonda Daas Naik
Konar Udaya Naik Nagaratna Naik

 


Share: